حافظ آباد:ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق ‘ 2زخمی

حافظ آباد:ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق ‘ 2زخمی

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہارون شہزاد دم توڑ گیا، ڈرائیور فرار

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں دومختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے ۔ محلہ ڈھاب والہ کے قریب محلہ حسین پورہ کا رہائشی نوجوان ہارون شہزاد موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل کر شدید زخمی کردیا جس پر اسے ہسپتال لیجایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔دوسراحادثہ چھنی کریم داد کے پاس پیش آیاجہاں عمران چدھڑسکنہ پنڈی باورے اور اقرا یونس موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار جسے حامد علی سکنہ سرگودھا چلا رہا تھا،اس نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں عمران اور اقرا کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جس پر انہیں فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا جبکہ کار ڈرائیور فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں