لدھیوالہ وڑائچ:نا معلوم افراد نے سکول سے گھر جاتے طالبہ کو اغوا کر لیا

لدھیوالہ وڑائچ:نا معلوم افراد نے  سکول سے گھر جاتے طالبہ کو اغوا کر لیا

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )کوٹ اسحاق میں سکول سے چھٹی کے بعد گھر جانے والی15سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا گیا ۔

 تھانہ اروپ کے علاقہ کوٹ اسحاق گلہ ولی محمد چہل والا میں واقع نجی سکول سے چھٹی ہونے کے بعد طالبہ زینب منور کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے ، تھانہ اروپ پولیس نے مغویہ کے بھائی حسیب منور کی درخواست پر نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ مغویہ کے والدین نے تھانہ اروپ پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس بیٹی کی تلاش میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں