گجرات :سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن‘6مشتبہ افراد گرفتار
لالہ موسیٰ، گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر) گجرات پولیس کا ضلع بھر میں سرچ آپریشن، 6 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے ۔سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن میں سکیورٹی ایجنسیوں نے بھی مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
پولیس کے مطابق مختلف تھانوں کی حدود میں مجموعی طور پر 24سرچ آپریشنز کیے گئے جبکہ حساس اور اہم مقامات پر سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔آپریشنز کے دوران 614افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 2 افراد ناجائز اسلحہ رکھنے اور 2 اشتہاری مجرم بھی شامل ہیں ،2 پستول اور 27 گولیاں برآ مد کر لی گئیں ۔