گیپکو حکام کی گجرات چیمبر کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

گیپکو حکام کی گجرات چیمبر کو  مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف کامرس میں صدر احمد حسن صدر کے زیر صدارت ایس ای گیپکو شفیق الرحمن کیساتھ میٹنگ کی گئی۔

 احمد حسن کا کہنا تھا کہ گیپکو گجرات کے آفیسرز ہمارے ساتھ برتائو بہت اچھا ہے لیکن  لوڈ شیڈنگ کا پراپر شیڈول دیا جانا چا ہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممبران نے نئے ٹرانسفارمر اپلائی کئے تھے جو اب تک نہیں لگے ۔ گیپکو حکام نے بتایا کہ 123میں سے 89 ٹرانسفارمر لگ چکے ہیں اور بقایا بھی جلد لگ جائیں گے ، صنعتکاروں کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں