حافظ آباد:تنخواہوں میں کٹوتی ‘ صفائی کمپنی ملازمین کا احتجا ج

حافظ آباد:تنخواہوں میں کٹوتی ‘ صفائی کمپنی ملازمین کا احتجا ج

ناجائز کٹوتیاں کیساتھ ساتھ کئی کئی گھنٹے زائد ڈیوٹی بھی لی جا رہی ہے :متاثرین

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں ستھراپنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کر انے والی نجی کمپنی کی سینٹری ورکرز اور ملازمین کی تنخواہوں سے ناجائز کٹوتی کرنے اور مقرروقت سے کئی کئی گھنٹے زائد ڈیوٹی لئے جانے پر ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ۔ متاثرہ ملازمین اور سینٹری ورکرز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کے افسر وں کی جانب سے نہ صرف انکی تنخواہوں سے ناجائز کٹوتیاں کرکے انکا مالی استحصال کیا جارہاہے بلکہ کئی کئی گھنٹے زائد ڈیوٹی لئے جانے سے وہ شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہوچکے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکی تنخواہوں سے ناجائز کٹوتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور مقررہ وقت سے زائد کام نہ لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں