کنٹرولر امتحانات کی طالبات کو مراکز میں پرسکون ماحول فراہم کرنیکی ہدایت
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر احتشام جان بٹ نے بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں جامعہ البنات گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ماڈل ٹائون میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کر کے امتحانی عمل کے شفاف انعقاد اور طالبات کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران کنٹرولر امتحانات نے امتحانی ہالز اور ڈیوٹی پر مامور عملے کو طالبات کو درپیش کسی بھی تکنیکی یا انتظامی مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ طالبات کو پرسکون اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے ۔تاکہ وہ کسی ذہنی دبا ئو کے بغیر پرچہ حل کر سکیں ۔