خاتون منشیات سمگلر کو29سال قید با مشقت ‘11لاکھ جرمانہ

خاتون منشیات سمگلر کو29سال قید با مشقت ‘11لاکھ جرمانہ

گلناز علاقہ غیر سے منشیات لاکر سپلائی کر تی ، شوہر بھی منشیات فروشی کے مقدمہ میں بند

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج نے علاقہ غیر سے منشیات لا کر گوجرانوالہ میں سپلائی کرنیوالی خاتون سمگلر گلناز کو 29 سال قید با مشقت کا حکم دیدیا ۔ مجرمہ کا شوہر نادر بھی منشیات فروشی کے مقدمہ میں سنٹرل جیل میں بند ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج عنبرین قریشی کی عدالت میں تھانہ اروپ کے علاقہ کا منشیات فروشی کا مقدمہ ملزمہ گلناز کیخلاف زیر سماعت تھا ۔ فاضل خاتون جج کے فیصلہ سنانے کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد شہزاد نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات سمگلر گلناز علاقہ غیر سے منشیات گوجرانوالہ لا کر سپلائی کرتی تھی ۔ جرم ثابت ہونے پر فاضل جج نے مجرمہ گلناز کومجموعی طور پر 29 سال قید سخت اور 11لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے ۔ محمد شہزاد نے بتایا کہ اروپ پولیس نے خفیہ اطلاع پر 11مارچ 2025کو عالم چوک کے علاقہ کی ناکہ بندی کی اور جیسے ہی گلناز رکشہ سے اتری لیڈی پو لیس کانسٹیبل نازیہ رشید نے اسے پکڑ لیا اور ملزمہ سے 10کلو 8سو گرام چرس اور ایک کلو 50 گرام افیون برآمد کر لی ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مجرمہ گلناز کا شوہر نادر منشیات فروشی کے جرم میں جیل میں بند اور مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں