’’ہر دل تک قرآن‘‘جماعت اسلا می ویمن ونگ کی ممبر سازی مہم کا آ غاز
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ویمن ونگ جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کی ممبرسازی مہم کا باضابطہ آغاز الخدمت سینٹر حیدری روڈ پر ہوا۔
زون 61کے اجتماع میں ناظمہ ضلع نازیہ عبدالستار نے ارکان، امیدوار وں کو بریفنگ دی ، نازیہ عبدالستار نے کہا کہ اس مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ خواتین تک ویمن ونگ کا تعارف پہنچانا اور انہیں جماعت کی دعوت سے جوڑنا ہے ، مہم کا سلوگن’’ہر دل تک قرآن‘‘رکھا گیا ہے اور یہ 15مئی جاری رہے گی،دوران مہم حلقہ خواتین قریہ قریہ پہنچے گا ۔