تاجروں کے وفد کی اے سی ملکوال سے الوداعی ملاقات

تاجروں کے وفد کی اے سی ملکوال سے الوداعی ملاقات

سینئر نائب صدر عدنان محمود چودھری اور دیگر نے غزالہ یاسین کی خدمات کو سراہا

ملکوال(نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی سینئر نائب صدر عدنان محمود چودھری کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ سے الوداعی ملاقات، خدمات کو سراہا گیا۔ پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ کو تبدیل کر کے شاہد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر ملکوال تعینات کر دیا ۔ مرکزی انجمن تاجران ملکوال کے وفد نے سینئر نائب صدر عدنان محمود چودھری کی قیادت میں غزالہ یاسین چدھڑ سے الوداعی ملاقات کی۔ وفد میں انجمن تاجران کے نائب صدر خرم شہزاد بھلر، جنرل سیکرٹری زاہد محمود بھیروی، نائب صدور حاجی ذوالفقار حسین، طاہر امین بھی شامل تھے جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مزمل شیخ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان ملک اور ریسکیو 1122 کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔ مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں نے غزالہ یاسین چدھڑ کو گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے ملکوال شہر کے مسائل کو کافی حد تک حل کرانے میں کردار ادا کیا۔ تاجر رہنماؤں نے غزالہ یاسین چدھڑ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ غزالہ یاسین چدھڑ نے کہا کہ بطور اسسٹنٹ کمشنر انہوں نے ملکوال تحصیل کے علاقائی مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنی استطاعت کیمطابق بھرپور کوشش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں