ہر گلی میں صاف پانی ‘ سیوریج کی سہو لت دینگے :شاہد عثمان
این اے 80کو مثالی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے :رکن قومی اسمبلی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر، سٹی رپورٹر )مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ این اے 80کے حلقہ کی ہر گلی میں سیوریج اور صاف پانی کی لائنیں بچھائی جائیں گی ،حلقہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں،انشا اللہ حلقہ این اے 80کو مثالی حلقہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔محلہ رسول پورہ،محبوب حق،مسلم ٹاؤن ،غلام پورہ اور رحمن پورہ کے علاقوں میں سیوریج اور سوئی گیس کی پائپ لائنیں بچھائی جا چکی ہیں ،حلقہ کے دیگر علاقوں سلطان پورہ،رحمن پورہ اورغلام پورہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیاجو جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ آباد روڈ کی مختلف گلیوں میں سابق یوسی چیئرمین یوسی 52 صدیق انصاری کی جانب سے منعقدہ تقریب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر باؤ آصف انصاری ،چودھری راشد گجر،لالہ عصمت اللہ انصاری،حاجی رحمت اللہ انصاری ،خالد بشیر بٹ،عبداللہ انصاری اور شفیق انصاری بھی موجود تھے ۔