نوشہرہ ورکاں:فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کر نیوالے ملزم گرفتار نہ ہوسکے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)پو لیس فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کرنے والے ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی۔
دو ہفتے قبل تھانہ نوشہرہ ورکاں کے گاؤں نٹھرکے میں عثمان ارشد اور ساتھیوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے عبید اﷲ اور اس کے بیٹے سلمان ، راہگیر کمسن بچی کو زخمی کر دیا جس کا مقدمہ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج ہوا مگر تاحال مرکزی ملزم عثمان ارشد گرفتار نہیں ہو سکا۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔