پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ،اپریل میں 38اشتہاری‘29عدالتی مفرور گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن نے ماہ اپریل کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 382 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر ائے ہیں۔
پی ایچ پی نے جدید پولیس ایپ کے ذریعے 553762افراد اور494313گاڑیوں کو چیک کیا دوران چیکینگ 38اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا۔ دورانِ چیکنگ 29عدالتی مفرور وں کو بھی گرفتار کیا گیا۔4 چوری شدہ کاریں اور 38 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے گئے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 36737 گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے ۔