انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں کو خراج تحسین

انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر  ریسکیو 1122کے اہلکاروں کو خراج تحسین

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی جانب سے فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔۔۔

 جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا کی زیر نگرانی سنٹرل ریسکیو سٹیشن میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ریسکیو افسران، ریسکیورز، ریسکیو رضاکار، طلبا اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران شہدا فائر فائٹرز کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔تقریب کے بعد فائر فائٹرز کے عالمی دن کے حوالے سے ایک آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں