سیاسی استحکام کے بغیر امن و خوشحالی ناممکن :ناصر چیمہ
کارکنوں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ،ہتھکنڈوں سے مر عوب نہیں ہونگے
راہوالی (نمائندہ دنیا )ایم پی اے چودھری محمد ناصر چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و خوشحالی سیاسی استحکام کے بغیر ناممکن ہے بلکہ جب تک ملک میں قانون انصاف کے تقاضوں کو پورا نہ کیاجائیگا سیا سی استحکام بھی نہ آئے گا ، ملک میں پی ٹی آئی کو جس طرح انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے کارکنوں پر تشدد و حراساں کیا جارہا ہے اس سے بد تر مثال کہیں نہیں ملتی، کارکنوں کی حقوق کی خاطر جدوجہداورآوازوں کو دبانے کیلئے جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیا جارہے ہیں ان سے ہرگز مرعوب ہیں اور نہ ہونگے ، وہ اپنے حقوق کی خا طر اپنی آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔
پارٹی کارکنوں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں بر وقت طبی سہولیات فراہم نہ کرنے کی بھی مذمت کی انہوں نے کہا کہ یہ سب انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور جمہوری نظام کے منافی ہے عمران خان اور بشریٰ بی بی جھوٹے مقدمات کو دلیری کے ساتھ بھگت رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب وہ تمام مقدمات سے سرخرو ہوکر عوام میں ہونگے ۔