فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے ریسکیو 1122کی مشق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ریسکیو 1122کا فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے فارورڈ سپورٹس ساہواالہ میں فرضی مشق کا انعقاد ،مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال جیسے آگ لگنے اور زلزلہ آنے جیسے خطرات سے بروقت نمبرد آزما ہونے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیناتھا۔
فرضی مشق کے دوران آگ لگنے کی صورت میں بلڈنگ کے اندر پھنسے لوگوں کو بچانے کے علاوہ بلند عمارت میں پھنسے لوگوں کو نیچے اتارنا، آگ پر بروقت قابو پانا، مریضوں کی جلد از جلد ہسپتال منتقلی کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔ فر ضی مشق میں فارورڈ سپورٹس کی فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹر ٹیم نے بھی حصہ لیا جس کی قیادت سمیر رزاق نے کی جبکہ ا وور آل کمانڈ ایمرجنسی آفیسر محمد احسان نے کی۔