ڈسکہ میں پسرور روڈپر پتھر ڈال کر کام چھوڑ دیاگیا
علاقہ مکینوں اور د کانداروں کو شدید پریشانی کاسامنا، کاروبار برباد
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں پسرور روڈپر پتھر ڈال کر کام چھوڑ دیاگیا علاقہ مکینوں اور د کانداروں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے ، کئی ہفتوں سے پسرور روڈ ڈسکہ کی تعمیرکاکام سست روی کا شکار ہے ، گرد و غبار کی وجہ سے علاقہ مکین مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ،اب پسرور روڈ ڈسکہ پر تین دن قبل پتھر ڈال دیاگیاتھا اور پھر پسر ور روڈ ڈسکہ کی تعمیر کا کام چھوڑ دیاگیا ، پتھر کی وجہ سے پسرور روڈ ڈسکہ سے گزرنے والے راہ گیروں ’موٹرسائیکل اور کار سواروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے اور آمد ورفت کم ہونے کے با عث کاروبار بھی تباہ ہوگئے ہیں۔
پسرو روڈ ڈسکہ کے مکینوں کاکہنا ہے کہ پسرور روڈ ڈسکہ کی تعمیر میں اتنی ہی سست روی کرنی تھی تو اس کو تعمیر ہی نہ کرتے پہلے ٹوٹی پھوٹی سڑک سے آمدو رفت تو ہوجاتی تھی اور کاروبار بھی چل رہے تھے جس دن سے اس کی تعمیر کاکام شروع ہوا ہے اس دن سے کاروبار بھی ٹھپ ہوگئے ہیں اور گزرنے والوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔ پسرور روڈ ڈسکہ کے مکینوں اور دوکانداروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔