افواج پاکستان قوم کا قابل فخر اثاثہ ہیں:رضا ثاقب مصطفائی

افواج پاکستان قوم کا قابل فخر اثاثہ ہیں:رضا ثاقب مصطفائی

نیکی کی دعوت دینے والے ہمت نہ ہاریں ،خلوص نیت سے نئی نسل کی رہنمائی کریں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)عالمی ادارہ المصطفی کے سربراہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا ہے کہ قوم اپنے دفاع اور نظریے کے تحفظ کیلئے متحد ہے ،تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا بھر میں پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،افواج پاکستان قوم کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی، ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ نعمان صدیقی‘پیرسید سجادحیدر شاہ نقوی، ارتکاز احمد تارڑ، حافظ عدیل عارف،شہریار تارڑ،محمد عدیل تارڑ موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ نیکی کی دعوت دینے والوں کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے ،خلوص نیت سے نئی نسل کی فکری رہنمائی کریں،دینی تعلیم کا مقصد ڈگری نہیں اللہ و رسول کی خوشنودی ہے ،پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ ہماری دینی قومی ذمہ داری ہے ،پاکستان کا وجود دو قومی نظریہ کی سچائی کا مظہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں