الائیڈ سکولز راہوالی شرقی کیمپس میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
راہوالی (نامہ نگار)آج کے بچے کل کی اعلیٰ تعلیم یافتہ باشعور قوم بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار الائیڈ سکولز راہوالی شرقی کیمپس میں طالب حسین وڑائچ، مشتاق احمد وڑائچ، اشفاق وڑائچ اور اداکار اکرم اداس کی طرف سے لگائے جانیوالے ایک روزہ چلڈرن فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹرز عثمان غفور، ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر عمر انور، ڈاکٹر عبدالغنی نے طلبہ اور انکے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے سکول سٹاف اور سیاسی سماجی رہنما راشد محمود ملہی، سینئر صحافی محمد سرور انصاری نے 200سے زائد فری میڈیکل چیک اپ کر نیوالے طلبا میں مفت ادویات تقسیم کیں۔