گجرات :چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم‘ 24بچے تحویل میں لے گئے
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، 24بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے گجرات کچہری چوک، سرکلر روڈ، مچھلی چوک، گلزار مدینہ اورسروس موڑ میں انسداد بیگری مہم کے تحت کارروائی کی ، کارروائی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ، محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسر وں نے حصہ لیا۔ بچوں کو قانونی و فلاحی کارروائی کیلئے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ۔