سمبڑیال:نویں کے طالبعلم کو آ ہنی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سات افراد نے نہم جماعت کے طالبعلم کو آہنی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ظفروالی روڈ پر گورنمنٹ مسلم عوامی ہائی سکول سے نویں کلاس کا پرچہ دے کر گھر جانے والے محمد اویس کو علی نورداد نے 6افراد سے ملکر تشدد کا نشانہ بنا یا ، زخمی طالبعلم نے اوباشوں کو ایک لڑکے کو تنگ کرنے سے منع کیا تھا۔