ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام معرکہ حق کے حوالے سے ریلیاں ، سمینارز
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام معرکۂ حق بنیانٌ مرصوص کے عنوان سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
جن میں ریلیاں، سیمینار، آگاہی سیشنز اور فلیگ مارچ شامل تھے ۔ سرگرمیوں کا مقصد پاک افواجِ سے اظہارِ یکجہتی، قومی اتحاد کے فروغ اور عوامی خدمت کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔تقریبات میں ریسکیو افسر وں، ریسکیورز، رضا کاروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اور قومی ہیروز کی بہادری، قربانیوں اور حب الوطنی کو سراہا۔