چیمبر آف کامرس منڈی بہائوالدین کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
منڈی بہائوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوفی سٹی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔
چودھری شہزاد احمد اور حیدر رضا نقوی نے پہلی اینٹ رکھی۔مقررین نے کہا کہ 9 مئی معرکہ حق کی کامیابی کی سالگرہ ہے اور اسی دن چیمبر کے دفتر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ہم پاک افواج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔