جائیداد کا تنازع ، حویلی میں گھس کر خواتین پر تشدد

جائیداد کا تنازع ، حویلی  میں گھس کر خواتین پر تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار )کوٹ بلال میں جائیداد کے تنازع پرحویلی میں داخل ہوکر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

نواحی علاقہ کوٹ بلا ل کی عظمیٰ تنویر اپنی حویلی میں مویشیوں کو چارہ ڈال رہی تھی کہ رضوان اندر آگیا ، خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کیا،شور سن کر سعدیہ چھڑانے کیلئے آئی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا، فریقین کے مابین جائیداد کا کیس چل رہا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں