وزیرآباد:معرکہ حق میں کامیابی پر فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاک فوج کی تاریخی کامیابی پر اظہارِ یکجہتی کیلئے تقریب منعقد کی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ ایم پی اے وقار چیمہ نے بھی شرکت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد پیر زادہ نے کہا افواج پاکستان کے ہوتے کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا ۔