پاک چا ئنہ فرینڈ شپ سمر گیمز انٹر ڈویژن مقابلوں کیلئے ٹرائلز کا شیڈول
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ نے پاک چا ئنہ فرینڈ شپ سمر گیمز انٹر ڈویژن مقابلوں کیلئے ٹرائلز کا شیڈول جاری کرکے وینیو اور کمیٹیوں کا اعلان کردیا ۔
فٹ بال ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائل آج اور کل فٹ بال گراؤنڈ پیپلز کالونی میں دوپہر 4بجے ہوں گے ، 10 مئی کو ویٹ لفٹنگ کے ٹرائل سٹیلائٹ ٹاؤن میں ہوں گے ، جمناسٹک اور اتھلیٹکس میل فی میل کے ٹرائل جمناسٹک کلب گلشن اقبال پارک میں صبح 10 بجے ہوں گے ، 11 مئی کو بیڈ منٹن میل فی میل، ٹیبل ٹینس پنک پونگ میل فیل، وشو کنگ فو میل فی میل،ٹینس، والی بال فی میل کے ٹرائل گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں صبح 10 بجے ہوں گے ، باسکٹ بال میل کے ٹرائل دوپہر چار بجے سی ٹی آئی کلب باڑا پتھر سیالکوٹ اور 12 مئی کو والی بال میل کے ٹرائل صبح 10 بجے اکرم والی بال اکیڈمی شکر گڑھ میں ہوں گے ۔