حافظ آباد :مرکزی جمعیت اہلحدیث کا معرکہ حق کے حوالے سے سیمینار

حافظ آباد :مرکزی جمعیت اہلحدیث  کا معرکہ حق کے حوالے سے سیمینار

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس ضلع حافظ آباد کے زیرِ اہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کے عنوان سے سیمینار پریس کلب حافظ آباد میں منعقد ہوا۔

 صدارت قائم مقام امیر ضلع حافظ آباد شیخ محمد سلیم نے کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ گلزار احمد مہمانِ خصوصی تھے ۔سیمینار سے مولانا معاذ الرحمن ، چودھری شجاعت محمود عامر، عبدالحمید رحمانی، مولانا محمد ابراہیم علوی، مولانا میاں محمد ایوب، ذوالفقار احمد بھون جبکہ اہلحدیث یوتھ فورس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عثمان رحمانی اور مولانا بلال امانت نے خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں