حافظ آباد:سرکاری ملازمین کا 12 مئی کو احتجاج کا اعلان
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )اگیگاضلع حافظ آباد کا اہم اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 حافظ آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت محمد اقبال ہنجرا نے کی۔
اجلاس میں ضلع بھر کی مختلف سرکاری ملازمین تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی اور ملازمین کو درپیش مسائل، حقوق کے تحفظ اور تعلیمی اداروں کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 12 مئی کو ضلع بھر کے تمام سرکاری ملازمین اپنے حقوق کے حصول، مسائل کے حل اور تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف دوپہر 12 بجے پریس کلب حافظ آباد کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے ۔