تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمنی قرار دیدیا
حافظ آباد (نا مہ نگار ، نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے رہنما اور رکنِ پنجاب اسمبلی چوہدری ضمیر الحسن بھٹی نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام دشمن فیصلہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔
ضمیر الحسن بھٹی نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے سب سے سنگین اثرات زراعت، ٹرانسپورٹ اور چھوٹے کاروبار پر مرتب ہوں گے ۔جبکہ اس کا براہِ راست بوجھ کسان، مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو برداشت کرنا پڑے گا۔