تحصیل بار نو شہرہ ، پو لیس میں تنازع ختم ،عدالتی امور بحال

تحصیل بار نو شہرہ ، پو لیس میں تنازع ختم ،عدالتی امور بحال

تحصیل بار نو شہرہ ، پو لیس میں تنازع ختم ،عدالتی امور بحال سی پی او گوجرانوالہ نے وکلا کے تمام مطالبات منظور کر لئے :صدر بار ابوذر مہدی

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) تحصیل بار ایسوسی ایشن اور پولیس کے درمیان دو روز سے جاری تنازع کاڈراپ سین ،وکلا نے ہڑتال ختم کر دی،بار قیادت کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ نے وکلا کے تمام مطالبات منظور کر لئے ،عدالتی امور معمول پر آ گئے ۔بتایاگیا ہے کہ تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے صدر بار ابوذر مہدی اور جنرل سیکرٹری سہیل رسول گجر کے مطابق سی پی او کے نمائندہ ایس پی صدر نے بار ہاؤس آ کر وکلا کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تحریری حکم نامے جاری کئے ، وکلا قیادت کے مطابق سیشن جج،سی پی او گوجرانوالہ،رجیم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور جوڈیشری نوشہرہ ورکاں نے بھی معاملہ کے حل میں اہم کردار ادا کیا وکلا برادری نے عدالتی امور میں شرکت اور معمول کی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کچہری میں پولیس کے داخلہ پر عائد پابندی بھی ختم کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں