سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار پر مقدمہ ، پولیس کا سیشن کورٹ داخلہ بند
سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار پر مقدمہ ، پولیس کا سیشن کورٹ داخلہ بند سی ٹی او کی معذرت کے بعد پو لیس کی کارروا ئی ، وکلا کا سوموار کو احتجاج ،ہڑتال کا اعلان
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے وکیل بھائی اور ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کا معاملہ ، سی ٹی او کی معاملہ پر معذرت کے تیسرے روز ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری حق نواز ہنجرا کے خلاف مقدمہ درج،وکلا نے مقدمہ کو جنرل سیکرٹری کے بجائے ڈسٹرکٹ بار کے خلاف قرار دیدیا ، ڈسٹرکٹ بار نے تا حکم ثانی پو لیس کا سیشن کورٹ میں داخلہ بند کر دیا ،کل سوموار کو احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری حق نواز ہنجرا کے وکیل بھائی اور ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی ذیشان ملک کی چند روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی ، وکلا کے مطابق سی ٹی او نے معاملہ بارے سیشن کورٹ آ کر معذرت کی اور صلح کے نتیجہ میں معاملہ ختم ہو گیا لیکن گزشتہ روز سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں وقوعہ بارے مقدمہ سیکرٹری بار حق نواز ہنجرا اوردو نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ۔ صدر بار رانا فرحان نے ڈی ایس پی ذیشان ملک کے وکیل اور اسکی فیملی کے ساتھ رویہ کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے فوری معطلی کا مطالبہ کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ سی ٹی او نے پولیس اہلکاروں کے جارحانہ رویہ کی سیشن کورٹ آ کر معذرت کی تھی ۔