ایس پی پٹرولنگ انجم کمال کا چیک پوسٹ 312 کا دورہ
شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا)ایس پی پٹرولنگ انجم کمال نے چیک پوسٹ 312 کا دورہ کیا ،
جہاں انہیں سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف رحیم بٹ اور انچارج چیک پوسٹ محمد شبیر کوڈھن بھی موجود تھے ۔ ایس پی انجم کمال نے اسلحہ، سہولیات اور ریکارڈ کا معائنہ کیا اور مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔