کوئٹہ میں شہید پاک فوج کے 2جوان عارفوالا 1اوکاڑہ میں سپرد خاک

کوئٹہ میں شہید پاک فوج  کے 2جوان عارفوالا 1اوکاڑہ میں سپرد خاک

پاکپتن ، اوکاڑہ(خبرنگاران،نمائندہ دنیا، سٹی رپورٹر )کوئٹہ ٹرین دھماکہ میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کو عارفوالا، ایک کو اوکاڑہ حویلی لکھا میں مکمل فوجی اعزازات کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

تحصیل عارفوالا کے نواحی گائوں 48 ای بی میں شہید عبدالحفیظ ولد عبدالمجید جٹ، جبکہ گائوں 50ای بی میں شہید فرمان بھنگو کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر پاک فوج کے اعلیٰ افسروں ، اسسٹنٹ کمشنر رائے فیصل عمران ،ایس ایچ او تھانہ صدر لقمان ڈھڈی اور سینکڑوں لوگوں نے شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں