خاتون سمیت 6منشیات فروش گرفتار 7کلو چرس،10لٹرشراب برآمد

خاتون سمیت 6منشیات فروش گرفتار  7کلو چرس،10لٹرشراب برآمد

ساہیوال (خبرنگار) منشیا ت فروشوں کیخلاف پولیس کے چھاپے ، خاتون سمیت 6منشیات فروش گرفتار کرکے قبضے سے 7120گرام چرس ،10لٹرشراب برآمد کرلی۔

تھانہ فتح شیر پولیس نے 82/6-Rمیں محمدرحمان سے 600گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے جہازچوک پاسکو گودام کے قریب بلال سے 10لٹرشراب ،تھانہ ہڑپہ پولیس نے خاتون منشیات فروش صوبیہ بی بی سے 3کلو 40گرام چرس ،تھانہ یوسف والا پولیس نے 84/5-Lمیں نوازحسین سے 1کلو 20گرام چرس ،تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس نے 108/9-Lمیں فیصل سے 1کلو 200گرام چرس ،141/9-Lمیں محمدعمر سے 1کلو 260گرام چرس برآمد کرکے ملزموں کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں