غلہ منڈی پاکپتن میں 14 کروڑ کا فراڈ ،مقدمہ درج

غلہ منڈی پاکپتن میں 14 کروڑ کا فراڈ ،مقدمہ درج

پاکپتن(سٹی رپور ٹر)غلہ منڈی پاکپتن میں 14کروڑ کا فراڈ ،تھانہ فرید نگر نے 3ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق صدر انجمن آڑھتیاں پاکپتن راؤ وفاقت علی خان نے رپورٹ درج کروائی کہ ملزموں علی اکبر ، رحمت علی او رشیخ عبداﷲ نے غلہ منڈی میں کاروبار شرو ع کیا اور زرعی اجناس کی خرید و فروخت کرنے لگے ۔اس دوران ملزموں نے زرعی اجناس کی خرید کی اور ان کے ذمہ زرعی اجناس کی رقم مبلغ 14کروڑ واجب الادا ہیں،رقم کا تقاضہ ہوتا رہا لیکن انہوں نے رقم کے چیک دیدئیے جو کیشن نہ ہو ئے ۔ملزموں نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے جعلی اور بوگس چیکس دانستہ طور پر دیکر فراڈ کیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں