سیالکوٹ:نئی حلقہ بندیاں 240یونین کونسلیں تشکیل

سیالکوٹ:نئی حلقہ بندیاں   240یونین کونسلیں تشکیل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضلع سیالکوٹ کیلئے لوکل گورنمنٹ الیکٹرول ایریاز اور یونین کونسلز کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست باقاعدہ طور پر جاری کر دی گئی۔

 25 مئی کو جاری ہونے والی دستاویز کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی مجموعی آبادی 44 لاکھ 22 ہزار 914 افراد پر مشتمل ہے جس کے لیے ضلع بھر میں کل 240 یونین کونسلز تشکیل دی گئی ہیں۔ ابتدائی فہرست پر عوامی اعتراضات اور تجاویز کی وصولی کے بعد حتمی فہرستوں کی اشاعت کی جائے گی، جس کے بعد ضلع سیالکوٹ میں بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں