کامونکے :ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی
کامونکے (نامہ نگا ر)ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
گھنیا کا 18سالہ حسیب اور اسکا دوست موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ دیوان روڈ لدھے والا گورائیہ کے قریب موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ سڑک کنارے ٹرک سے ٹکراگئے ،حادثے میں حسیب موقع پر ہی دم توڑ گیا ،ریسکیو1122نے لاش اور زخمی کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا۔