تتلے عالی :قربانی کے جانوروں کی چوری بڑھ گئی

تتلے عالی :قربانی کے جانوروں کی چوری بڑھ گئی

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں قربانی کے جانوروں کی چوری بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی پرشہریوں نے۔۔۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے بکرے ،چھترے وغیرہ خرید کردن میں گلی محلوں اور رات کے اوقات میں ڈیروں،گھروں،حویلیوں میں باندھ دیتے ہیں لیکن عیدالاضحی قریب آتے ہی تتلے عالی اور اس کے نواحی دیہاتی علاقوں میں بکرے ،چھترے ،بچھڑے ودیگر مویشیوں کی چوری میں اضافہ ہوگیا ہے ،گزشتہ چند روز میں لاکھوں روپے مالیتی 17سے زائد بکرے ،چھترے وغیرہ چوری ہو گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں