شدید گرمی ‘نہروں‘ٹیوب ویلوں پر نہانے والوں کا رش

شدید گرمی ‘نہروں‘ٹیوب ویلوں پر نہانے والوں کا رش

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرانسفارمروں کے باربار خراب ہونے سے برقی آلات متاثر

تتلے عالی(نامہ نگار )سخت گرمی نہروں ،ٹیوب ویلوں پر رش بڑھ گیا۔تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں 3دن سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں لو چلنے سے نہروں اور ٹیوب ویلوں پردن بھر رش لگا رہا،سڑکوں اور کاروباری مراکز سنسانی کا منظر پیش کرتے رہے ،شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ٹرانسفارمروں کے باربار خراب ہونے سے علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے بلکہ بجلی کی ٹرپنگ سے برقی آلات کو نقصان پہنچا۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی پرچلنے والے ٹیوب ویل بند ہونے سے آبپاشی بھی متاثر ہو رہی ۔اہل علاقہ نے اصلا ح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں