شادی شدہ خاتون 4کمسن بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا
افضل کی اہلیہ اوربچوں کو اغواکے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاصفدر کا کمسن ،شرافت کا 21سالہ اورپروین کا 10سالہ بیٹابھی اغوا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو چار کمسن بچوں سمیت مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے افضل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ کام کے سلسلے میں گھر سے گیا ہوا تھا کہ اس دوران اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے اس کی اہلیہ اور چار کمسن بچوں کو مبینہ طور پر گھر سے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ،دریں اثنا تھانہ سمن آباد کے علاقے بینک چوک کے قریب مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے صفدر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اس کے کمسن بیٹے کو قابو کرکے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں شرافت علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 21 سالہ بیٹا کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی ملزموں نے قابو کر لیا اور مبینہ طور پر اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں شمع پروین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 10 سالہ مخبوط الحواس بیٹا رحمان گھر سے کھیلنے کے لئے باہر نکلا، جسے ملزموں نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔