واسا کو ریونیو ریکوری ہدف ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت
ریونیو ریکوری میں بہتری لاکر غیر قانونی کنکشنز کو رجسٹرڈ کیا جائے :ایم ڈی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے مالی سال کے اختتام پر مقرر کردہ ریونیو ریکوری ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔ریونیو ریکوری ڈائریکٹوریٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 جون تک ریونیو ریکوری کے حوالے سے مقرر کردہ ہدف کا حصول لازمی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمرشل ریونیو ریکوری میں مزید بہتری لائی جائے اور غیر قانونی کنکشنز کو رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ آمدن میں اضافہ ممکن ہو سکے ۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ اگرچہ کمرشل صارفین سے ریونیو ریکوری میں بہتری آئی ہے تاہم مزید اضافہ ناگزیر ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واسا کا ماہانہ بل باقاعدگی سے جمع کرانے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جو وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نادہندہ صارفین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے کنکشن منقطع کیے جائیں اور ان کے چالان پیش کیے جائیں تاکہ ریونیو ریکوری میں بہتری لائی جا سکے ۔