گجرات :ٹریفک نظام کو منظم بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت
ڈی پی او اختر فاروق ڈی ایس پی دفتر کا دورہ ،ڈرائیونگ سکول میں سہو لیات کا جائزہ
گجرات (سٹی رپورٹر )ڈی پی او اختر فاروق نے ڈی ایس پی ٹریفک آفس کا دورہ کیا اور دفتر کے انتظامی امور، ریکارڈ، افسر وں کی حاضری اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق دورانِ انسپکشن ڈی پی او نے ٹریفک پولیس کے زیرِ انتظام قائم ڈرائیونگ سکول کا بھی وزٹ کیا جہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی تربیتی سہولیات اور انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔