افسوس ہم نے قربانی کا فلسفہ سمجھنے کے بجائے رسم بنا لیا :دائود رضوی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان صاحبزادہ داؤد رضوی نے مرکزی جامع مسجد زینت المساجد دارالسلام میں عیدالاضحی کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی اور حج ہمیں احکامات خداوندی کی
فرمانبرداری اور نبی کریمؐ کے فرمودات پر عمل کا درس دیتے ہیں۔افسوس کہ بہت سارے افراد نے حج اور قربانی کا فلسفہ سمجھنے کے بجائے اسے محض ایک رسم سمجھ لیا ہے ،قربانی و حج کرنے کے باوجود لوگوں کا بے نماز رہنا،بے پردگی کو فروغ دینا اور سودی کاروبار وغیرہ کرنا لمحہ فکریہ ہے ۔