سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر کاجنرل بس سٹینڈ کا دورہ، کرایوں کا جائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے جنرل بس سٹینڈ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور مختلف شہروں کو جانے والے مسافروں سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں پر مقررہ کرایہ نامے نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں اور حکومتی نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عید کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔