ڈسکہ:مختلف واقعات میں لڑکی اور خاتون اغوا
ڈسکہ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )موضع سوہاوہ سے دوشیزہ اورگلوٹیاں موڑ سے خاتون کو اغوا کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ سوہاوہ ڈسکہ کے اکرم کی 22سالہ بیٹی انیسہ اکرم گھر سے کسی نامعلوم خاتون کے بلانے پر گئی اور واپس نہ آئی اور میسج کیا کہ تیلیانوالہ گلے میں کسی کو میرے پیچھے بھیجونوجوان دوشیزہ کو نامعلوم ملزم خاتون نے اغوا کر لیا ۔ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ گلوٹیاں موڑ کے امداد علی 23سالہ بیٹی کامرہ زوجہ راشد کو ملزم خضر حیات نے 2نامعلوم ملزموں کے ساتھ مل کر اغوا کرلیا ۔