گجرات8:افراد گرفتار ، منشیات اور نا جا ئز اسلحہ برآ مد
کنجاہ ، دولت نگر اور سٹی لالہ موسیٰ پو لیس ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں
گجرات (سٹی رپورٹر )گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن ، 8ملزموں کو گرفتار کرکے 5کلوگرام سے زائدچرس،15لٹرشراب اور اسلحہ برآ مد کر لیا۔ ایس ایچ او کنجاہ میاں منیرحسین نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 5 ملزموں کو گرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے 5 کلو گرام سے زائد چرس اور 8ہزار روپے وٹک جبکہ 5 لٹر شراب برآمد کرلی گئی ،ملزموں میں ندیم اکرم ساکن کوٹ قطب دین ،محمد ایوب ساکن شادیوال ، اویس ساکن دھیرکے ،محمد آصف ساکن جسوکی اور شہباز ساکن جھیورانوالی شامل ہیں۔ایس ایچ او دولت نگر انسپکٹر سبطین نوید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کے دوران راشد ساکن مہسم کو گرفتار کرکے پسٹل 30بوربرآمد کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کرکے 10لٹر شراب برآمد کرلی ،ملزموں میں نذیر احمد ساکن درباری محلہ اورشکیل احمد ساکن ماچھی محلہ لالہ موسیٰ شامل ہیں۔