حافظ آباد:ریلوے لائن والے قبرستان میں آوارہ کتوں کے ڈیرے

 حافظ آباد:ریلوے لائن والے  قبرستان میں آوارہ کتوں کے ڈیرے

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)شہر میں بڑے قبرستان ریلوے لائن والے میں آوارہ کتوں نے ڈیرے جمالئے جبکہ کئی نے بچوں کو جنم دیکر قبروں کا تقدس پامال کرنا شروع کردیا۔

ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی عملہ نے شہریوں کی شکایات کے باوجود چپ سادھ لی۔ بڑاقبرستان ریلوے لائن والا عرصہ دراز سے آوارہ کتوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جبکہ قبرستان کی حفاظت کیلئے بنائی گئی نام نہاد ویلفیئر سوسائٹی صرف چندہ جمع کرنے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ قبروں کا تقدس پامال نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں