پھالیہ:ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز مواد پھیلانے پر ایک شخص گرفتار

 پھالیہ:ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال  انگیز مواد پھیلانے پر ایک شخص گرفتار

پھالیہ (نامہ نگار )منڈی بہاؤالدین پولیس نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور گمراہ کن مواد پھیلانے والے عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسا مواد شیئر کر رہا تھا جو عوام میں اشتعال پیدا کرنے اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کا سبب بن سکتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں