تتلے عالی:بھکاریوں کی بھرمار گوشت جمع کرکے خشک کر نے لگے

تتلے عالی:بھکاریوں کی بھرمار  گوشت جمع کرکے خشک کر نے لگے

تتلے عالی(نامہ نگار)عید الاضحی کے ایام میں بھکاریوں کی یلغار، قربانی کرنیوالوں کے گھروں کے باہر قطاریں لگی رہیں۔

عید الاضحی کے ایام میں تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں بھکاریوں کی بھرمار گلی محلوں میں مردوخواتین ،بچوں اور بوڑھوں پر مشتمل بھکاریو ں کی ٹولیاں قربانی کرنے والوں کے گھروں کے باہر ڈیرے جمائے لئے ۔ قربانی کا گوشت اکٹھاکرنے میں مصروف ہو گئے اور گوشت کو جھگیوں کے باہر رسیوں پر لٹکا کر خشک کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔بھکاریوں کا کہنا ہے کہ خشک گوشت کو سال بھر بھی رکھ دیا جائے تو خراب نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں