بارش اورژالہ باری سے گرمی کی شدت کم ‘مختلف علاقوں میں پانی جمع

بارش اورژالہ باری سے گرمی کی  شدت کم ‘مختلف علاقوں میں پانی جمع

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ اور گردو نواح میں ہونے والی بارش اورژالہ باری سے گرمی کی شدت کم ہوگئی لیکن اندرون شہر کچی آبادیوں اور کمرشل ایریا میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا ،

ضلعی انتظامیہ اور واسا کی ٹیمیں بارش کے پانی کے نکاس کیلئے کام کرتی رہیں، ڈپٹی کمشنر اور واسا افسر بھی پوش علاقوں کا دورہ کرکے انتظامات کاجائزہ لیتے رہے لیکن گنجان آبادیوں اور کچی آبادیوں میں کھڑے پانی کے نکاس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں