پپناکھہ کے واحد تفریحی پارک میں نشئیوں کے ڈیرے
فیملیز سے چھیڑ چھاڑ کی شکایا ت بڑھنے لگیں،سی پی او کا رروا ئی کریں : شہری
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )پپناکھہ کے تفریحی پارک میں نوجوانوں نے ڈیرے ڈال لئے ، آئس ،چرس اور شیشہ حقہ کا بے دریغ استعمال ہونے لگا ،پارک میں تفریح کے لئے آنے والی فیملیز سے چھیڑ چھاڑ کی شکایا ت بڑھنے لگیں، اہل دیہہ نے سی پی او سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ پپناکھہ کے واحد تفریحی پارک میں سر شام آوارہ نوجوان جمع ہوجاتے ہیں اور ٹولیوں کی صورت میں پارک میں آئس چرس اور شیشہ حقہ کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اس حوالے سے اہل دیہہ نے بتایا کہ پارک جو کبھی بچوں ،خواتین اور فیملیز کی تفریح کا مرکز تھا ،نشئی عناصر کی آماجگاہ بن چکا ہے پارک میں آنے والے اوباش نوجوانوں کی جانب سے نازیبا حرکات اونچی آواز میں موسیقی کی وجہ سے فیملیز نے پارک آنا چھوڑ دیا ، اس حوالے سے والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پارک کا ماحول نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لیجا رہا ہے ۔اہل دیہہ نے سی پی او سے اپیل کی ہے کہ پپناکھہ کے واحد تفر یحی پارک کو نشئیوں سے خالی کر ایا جائے اور پارک کی سکیورٹی پر پولیس کانسٹیبل تعینات کیا جائے تاکہ بچے بڑھے اور فیملیز بلا خوف و خطر پارک میں آ سکیں۔